ٹنڈوالہ یار،پانی چوری کی وڈیو بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرعلی پلھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،علیم عادل شیخ

ہفتہ 5 جون 2021 19:51

ٹنڈوالہ یار،پانی چوری کی وڈیو بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرعلی پلھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،علیم عادل شیخ
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) پانی چوری کی وڈیو بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر علی پلھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ سندھ کا سارا پانی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری اور فریال تالپور پی رہے ہیں ان خیالات کا اظہار علیم عادل شیخ اور علی پلھ نے سیشن کورٹ کے باہر ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ بحریہ ٹاؤن آصف زرداری کا ہے بلاول بھٹو زرداری پارٹنر ہے اور ملک ریاض ٹھیکدار ہے سندھ جہاں جہاں شاخوں اور ڈائریکٹ کینالوں سے تین سو انیس کنیکشن لیئے گئے ہیں ان کے ناموں کی لسٹ جاری کریں گئے ہم پورے سندھ کے آبادگاروں اور اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ حکومت کے کارناموں کو سوشل میڈیا ذریعے سامنے لاؤ ان ظالموں کے خلاف سامنے آؤ پانی تو یزید نے بند کیا تھا ان یزیدوں کے خلاف آواز بلند کرو یہ کہتے ہیں کہ پنجاب سے پانی نہیں ملتا بلکہ میں آج بتاتا ہوں کہ سندھ کو ملنے والا سارا پانی سندھ حکومت پی جاتا ہے جب ہم نے پانی مانگا تو میرے حلقے کا پانی مراد علی شاہ نے بند کروادیا یہ اولاد حسین نہیں ہیں بلکہ یہ اولاد یزید ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے جبکہ ان کو بے نقاب کرے گئے ہم اب تو چاہتے ہیں ہمارے خلاف ہر ضلع میں مقدمے درج ہوں سندھ کی حالات یہ ہے کہ چھوٹا آبادگار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں چھوٹے آبادگار زمین کو آباد کرنے کیلئے ترس رہے ہیں وہی شاہی خاندانوں کی زمینں آباد ہورہی ہیں اور سب کو پتہ ہے وہ شاہی خاندان کونسے ہیں آج ہم نے اس شاخ کا بھی دورہ کیا ہے جہاں سے شاہی خاندان کا پانی جارہا ہے وہ شاخ آج کافی سالوں کے بعد آج بند ہوئی ہے اور ہم آج بھی اس شاخ پر موجود ہیں جسکی کی ویڈیو بنانے پر پی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ علی پلھ کے خلاف پانی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے آج سو لوگوں نے مذکورہ شاخ کی ویڈیو بنائی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگوں پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال مقدمہ درج کراتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہر دس سال بعد مردم شماری کروائی جائے صوبے سندھ میں ہم مزید تقسیم نہیں چاہتے بحریہ ٹاؤن مسلئے میں پیپلز پارٹی اور میڈیا کی مکمل خاموشی ہے اگر ہم بولیں گے تو ہمارا لائی و ہی بند ہو جائے گا سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک آصف زرداری ہیں اور پاٹنر بلاول بھٹو زرداری ہیں اور ٹھکیدار ملک ریاض ہیں چیف ایڈمنسٹیٹر مراد علی شاہ،چیف سیکریوٹی افسر مشتاق شاہ اور ایم پی اے، ایم این اے بروکر ہیں سندھ کی حالات یہ ہے کچے کے ڈاکوں کو پکے کے ڈاکوں جو اسمبلی میں بھیٹے ہیں وہ سپوٹ کررہے ہیں۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں