ٹنڈومحمدخان’’میرا ووٹ میری طاقت‘‘کے عنوان ریلی کا انعقاد

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:13

ٹنڈومحمدخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سی( میرا ووٹ میری طاقت )کے عنوان سیمین پرائمری اسکول سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں ٹنڈومحمدخان کے مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر عبدالرزاق ماکا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید سموں، اسسٹنٹ کمشنر فداحسین شورو، مختیارکار زوہیب میمن ، ساتھ فلاحی تنظیم کے صدر پیر آغا طارق جان، اسحاق سولنگی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، جس کے درست استعمال سے صوبے سمیت ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، ہم اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لیے اپنے علاقوں کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا اندراج و استعمال تمام طبقات بشمول مرد ،خواتین، معذور افراد، اقلیتی برادری سمیت خواجہ سرائوں کے لئے ضروری ہے، ہمیں چاہئے کہ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے شہری و دیہی علاقوں میں عوام کو آگاہی فراہم کریں، تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ جن کے شناختی کارڈ بنے ہوئے نہیں ہیں وہ اپنا شناختی کارڈ بنوا کر اپنا ووٹ اندراج کرا سکے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں