ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ساتھ پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا

جمعہ 30 اپریل 2021 17:14

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کی بڑی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے ساتھ پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی اور پاک فوج کے حکام نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر منعقد کی گئی تھی جسمیں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف ڈی ایس پی رورل روخانزیب، 25 سندھ رجمنٹ کے حکام، ایس ایچ او سٹی ساجدخان، معززین علاقہ مقامی صحافیوں سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک تھے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹانک میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے تعاون سے پانی کے نصب کئے گئے فلٹریشن پلانٹس سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو رہا ہے جو بہت ہی خوش آئند اقدام ہے گورنمنٹ ہائی سکول کے ساتھ نصب کئے گئے فلٹریشن پلانٹ سے شہری ،نمازی سکول کے طلباء اور عام شہریوں کے کثیر تعداد پینے کے صاف پانی سے مستفید ہو گی سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا تسلسل جاری ہے اور مذید کئی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پائپ لائن میں ہے جن پر عنقریب کام شروع کر دیا جائیگا سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج کستان اور ایف سی ساؤتھ ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہی ہے علاقہ میں پا ئیدار امن کی بحالی میں افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا کردار بہت مثالی رہاہے شرکاء کا کہنا تھا کہ تعلیمی درسگا ہ کے ساتھ پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کرنا ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا بہت ہی اچھا اقدام ہے جسکو ٹانک کے باسی قدر کی نگاہ سے یکھتے ہیں اور پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں واضح رہے کہ ٹانک شہر اور اسکے دونواح میں عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے فرنٹیئر کور ساؤتھ کے تعاون سے اب تک پانی کے 11 فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جا چکے ہیں جہاں پر شہری پینے کے صاف پانی سے مستفید ہو رہے ہیں ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں