عام شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،قلندر لودھی

خیبر پختون خواہ کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے،صوبائی وزیر مال کا ٹانک میں تقریب سے خطاب

بدھ 17 فروری 2021 23:24

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے کہا ہے کہ عام شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،خیبر پختون خواہ کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر تمام تر سہولیات فراہم کی جا سکیں ٹانک کیشہریوں کو مختصر وقت میں ان کی زمینوں اور گھروں کے انتقالات کیحصول کے لئے سروس ڈیلیوری سنٹر کو فنکشنل کر دیا گیا ہے تاکہ ایک عام شہری اس سے مستفید ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ٹانک کے موقع پر تحصیل بلڈنگ میں قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی،ڈائریکٹر لینڈ ریونیواکبر زمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالمتین قصوریہ،اسسٹنٹ کمشنر حمید آفریدی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف،خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال،سابق ممبر صوبائی اسمبلی غلام قادر بیٹنی،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک نجیب اللہ محسود،پی ٹی آئی کے دیگر ونگز کے عہدے داروں سمیت علاقہ معززین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر مال قلندر لودھی کا کہنا تھا کہ ٹانک میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد سائلین کو ایک ہی چھت کے نیچے ان کی زمینوں اور گھروں کے انتقال میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے مذکورہ سنٹر میں زمینوں اور گھروں کے انتقالات کیحوالے سے تمام تر سہولیات موجود ہوں گی جہاں پر ایک عام شہری جدید کمپیوٹرائیزڈ طریقے سے انتہائی کم وقت میں نہ صرف اپنے انتقالات کرا سکے گا بلکہ معلومات بھی حاصل کر سکے گا ان کا مذید کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے لئے صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع میں سروس ڈیلیوری سنٹرز کے قیام کو عملی طور پر یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد ہی اس نظام کا دائرہ کار پورے خیبر پختون خواہ میں بڑھا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس نظام میں اب کاغذ کی بجائے جدید کیمپیوٹر استعمال ہوگا جس سے زمینوں اور گھروں کے انتقالات میں شفافیت آئے گی اور لوگوں کو ان کے مالکانہ حقوق میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا سروس ڈیلیوری سنٹرز کے نظام سے کرپشن کے خاتمہ اور قبضہ مافیا کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملے گی دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ٹانک کے کل 27موضع جات میں سے 20موضع جات فنکشنل ہو چکے ہیں اور باقی موضع جات کو بھی جلد ہی عوامی مفاد عامہ فنکشنل کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات ہے کہ کم سے کم وقت میں شہری سروس ڈیلیوری سنٹرز سے مسفید ہو سکیں ٹانک آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک نجیب محسودنے وزہر مال قلندر لودھی کو روایتی لنگی پہنائی اور انکا شکریہ ادا کیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں