ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی ،نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

منگل 20 اپریل 2021 17:30

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) ٹانک پولیس کی کامیاب کاروائی نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا دوست ہی دوست کا قاتل نکلا تھانہ ملازئی کی حدود میں ملزمان اشتہاریوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ،ڈی ایس پی رورل روخانزیب،ایس ایچ او ایس ایم اے فہیم ممتاز اور ایس ایچ او ملازئی بلال خان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 15اپریل کو تھانہ مرید اکبر شہید میں غلام فاروق نامی شخص نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا 17سالا بیٹا محمد ارشاد پٹھانکوٹ میں نماز تراویح کے دوران مسجد سے نکلا اور واپس نہ آیا جسکی قتل شدہ لعش بعد میں قریبی اراضیات سے برآمد ہوئی مقتول کے والد نے قتل کی دعوے داری نامعلوم افراد پر عائد کی تھی ڈی پی او کا کہنا تھاکہ پولیس نے قتل کے محرکات جاننے اور واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ کی قیادت میں جبکہ ایس ایچ او تھانہ مرید اکبر فہیم ممتاز اور انچارج انوسٹی گیشن سید مرجان کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سائنسی طریقوں اور مختلف زاویوں سے تفتیش کا عمل آگے بڑھاتے ہوئے انتہائی مختصر وقت میں مذکورہ قتل میں ملوث مبینہ ملزم عنایت اللہ سکنہ پٹھانکوٹ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم مقتول کا دوست تھا ضلعی پولیس سربراہ کا مذید بتانا تھا کہ تھانہ ملازئی پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ تین مجرمان اشتہاریوں کا ایک گروپ جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہے اس وقت تھانہ ملازئی کی حدود میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی رورل روخانزیب کی نگرانی میں ایس ایچ او ملازئی بلال خان پر مشتمل ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جنہوںنے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سہری کے وقت چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جسکی زد میں آکر ایک ملزم اشتہاری نجیب اللہ کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس کو قتل ،اقدام قتل ،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے سات مختلف مقدمات میں مطلوب ہے پولیس نے ملزم سے ایک رائفل،دوہینڈ گرینیڈبھی برآمد کئے ہیں جبکہ ایک تیسری کاروائی کے دوران ڈی ایس ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ اور ایس ایچ او ایس ایم اے فہیم ممتاز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کئی لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ بادام برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دئیے ہیں ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں