ڈی ایس پی رورل کا اپنے دفتر میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز ، ایس ایچ او سٹی اور ٹریفک انچارج کے ہمراہ ٹرانسپورٹ اڈہ منیجرز کے ساتھ اجلاس

منگل 16 جنوری 2024 21:33

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی رورل عالمگیر خان نے اپنے دفتر میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز عبدالرشید خان، ایس ایچ او سٹی رحمت خان اور ٹریفک انچارج سعدالدین کے ہمراہ ٹرانسپورٹ اڈہ منیجر کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع ٹانک کے تمام ٹرانسپورٹ اڈہ منیجراور منشی حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رورل عالمگیر خان نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے پرائیوٹ گاڑیاں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے، سواریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور مقرر کردہ کرایوں کے علاوہ اپنی من مانی نہ کرنے کے ہدایات جاری کیں۔\378

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں