پہلی کمشنر ٹوردی وزہرستان تین روزہ قومی سائیکل ریس ریلی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ٹانک سے کردیا گیا

پیر 29 نومبر 2021 15:53

پہلی کمشنر ٹوردی وزہرستان تین روزہ قومی سائیکل ریس ریلی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ٹانک سے کردیا گیا
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پہلی کمشنر ٹوردی وزہرستان تین روزہ قومی سائیکل ریس ریلی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ٹانک سے کردیا گیا ڈھول کی دھاپ اور گھوڑوں کے رقص پر قومی سائیکلسٹ کو سٹارٹنگ پوائنٹ سے گومل زام ڈیم کی طرف روانہ کیا گیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ نے فیتہ کاٹ کر ریس کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کیا سائیکلسٹ ٹانک سے 68 کلو میٹر کافاصلہ طے کرکے گومل زام ڈیم پہنچیں گے جنوبی وزیرستان سے دنیا کو امن و خوشحالی کا پیغام دینے سمیت کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے خیبر پختون خواہ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی،خیبر پختون خواہ وپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن،ایف سی ساؤتھ اور ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے تین روزہ دی ٹور وزیرستان قومی سائیکل ریس ریلی کا انعقاد کیا گیا یے ریلی کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا مرحلہ ڈیرہ سے ٹانک تک کا تھا جو مکمل ہو گیا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز بروز سوموار کو ٹانک جہاز گراؤنڈ کے مقام سے کیا گیا اس موقع پر سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ اور 25 سندھ رجمنٹ کی جانب سے سائیکلسٹ کو الوداع کرنے کے لئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان خٹک، سول سوسائیٹی،معززین علاقہ صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سٹارٹنگ پوائینٹ پر سائیکلسٹ کے استقبال کے لئے سکولوں کے بچے بھی موجود تھے کیڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انعام گنڈہ پور اور ایس ایچ او سٹی گل ولی خان کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام محمد بیگ اور کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ لیفیٹنٹ کرنل شیر عالم خان نے فیتہ کاٹ کر ریس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے قومی ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ پر گل کاری کی جبکہ سائیکلسٹ کو گھوڑوں کے رقص اور ڈھول کی تھاپ پر گومل زام ڈیم کی طرف راوانہ کیا ریس کا آخری اور تیسرا مرحلہ گومل زام ڈیم سے شروع ہوگا اور وانا پر اختتام پذیر ہوگا جہاں پر سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے جائیں گیدوسرے مرحلے کے آغاز پر قومی ریس کا حصہ بننے والے سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ ریس کا بنیادی مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ جنوبی وزیرستان کیلوگ پر امن اور انتہائی مہمان نواز ہیں دی ٹور وزیرستان ریلی علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی جس سیایک طرف امن کا پیغام جائیگا جبکہ دوسری طرف سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گے انہوں نے کہا کہ ریس ریلی کے انعقاد کیدوررس نتائج سامنے آئیں گے سائیکلسٹ نے دوسرے مرحلے میں مہمان نوازی پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام محمدبیگ،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ لیفیٹنٹ کرنل شیر عالم خان ،ڈی ایس او ٹانک آصف نواز گنڈہ پور،ٹانک کی غیور عوام،ٹانک پولیس،ضلعی انتظامیہ،صحافیوں اور سول سوسائیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں