ٹانک میں پہلی بار دوسری آئی جی ایف سی ساؤتھ قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ2021 شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیرہوگئی

پیر 27 دسمبر 2021 15:44

ٹانک میں پہلی بار دوسری آئی جی ایف سی ساؤتھ قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ2021 شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیرہوگئی
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2021ء) امن کی بحالی کے بعد ٹانک جیسے علاقہ میں پہلی بار دوسری آئی جی ایف سی ساؤتھ قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ2021 رنگا رنگ تقریب اور شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئی، کیپٹن سکندر شہید کیمپ ٹانک میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی میزبانی میں ٹانک میں تین روزدوسری قومی آئی جی ایف سی ساؤتھ تائیکوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھاجو 25 دسمبر سے شروع ہوئی اور27 دسمبر کو اختتام پذیرہوگئی ،مذکورہ چمپئن شپ میں سندھ، پنجاب،بلوچستان، کے پی، گلگت بلتستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور آرمی ٹیم کے علاوہ مقامی ٹیم وزیرستان آزمرئے پر مشتمل 150 سے زائد تائیکوانڈو کے قومی کھلاڑی نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ،تائیکوانڈو کا فائنل میچ خیبر پختون خواہ کے احسن اور بلوچستان کیسلیمان کے درمیان کھیلا گیا جو سخت اور شاندار مقابلہ کے بعد کے پی کے احسن نے جیت لیا جبکہ پاک فوج کی تائیکوانڈو ٹیم کی کھلاڑیوں نے مارشل آرٹس کا شاندار مقابلہ پیش کرکے شرکاء کے دل جیت لئے سیکنڈ آئی جی ایف سی قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عامر لطیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ ریجن شوکت عباس،،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ، ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی،ڈپٹی کمشنر جنونی وزیرستان خالد اقبال،ڈی پی او جنوبی وزیرستان خانزیب مہمند،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر(ر)کرنل محمد وسیم جنجوعہ، کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ،ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی سول و پولیس انتظامیہ کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام، علاقائی قبائلی مشران،معززین علاقہ، مقامی عملداران،نوجوانان،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں کے علاوہ مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی تقریب میں سکولوں کے طلباء نے مقامی رقص اتنڑ کا دلچسپ مظاہرہ کیا ،دوسری آئی جی ایف سی قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ عامر لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک جیسے علاقہ میں تائیکوانڈو کے قومی مقابلوں کا انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ الحمد للہ یہ علاقے پرامن ہیں افواج پاکستان،ایف سی ساؤتھ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوں سے علاقہ میں امن اور خوشحالی واپس لوٹ آئی ہے اور ہم سب نے ملکر امن کی صورتحال کو پائیدار بنانا ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو خوشحال اور ترقیافتہ معاشرہ فراہم کر سکیں ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل محمد منیر، کمشنر ڈیرہ عامر لطیف،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ،ایف سی ساؤتھ،اور افواج پاکستان سمیت سول اور پولیس انتظامیہ کیحکام مبارکباد کے مستحق ہیں ،تقریب کے اختتام پر مہمان خصو صی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اختتامی تقریب کے موقع پر فضاء پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائیندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں