پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہو گی،وزیراعظم

اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے،کوئی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں،شہباز شریف کا تھر پارکر میں شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 22 مارچ 2023 14:48

پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہو گی،وزیراعظم
تھر پارکر (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 22 مارچ 2023ء) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہو گی۔ملک میں دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے،اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے،کوئی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تھر پارکر میں 1320میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا،دہائیوں کی محنت اور بہتر حکمت عملی سے آج تھر بدل چکا ہے۔

جو بجلی تھر میں بن رہی ہے،اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائیں تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیاد پر بجلی نہیں بنتی۔ تھر کوئلہ 100 سال تک ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے،ہمیں کسی الجھن کا شکا ر نہیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 4 سال سے تھرمیں رتی برابر کا کام نہیں ہوا،پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہو گی اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے۔

سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت ،ٹیکنالوجی اور اکنامک زونز ہیں،ملک میں دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیں گے۔ جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 4 سال سے تھر کول پر محنت جاری ہے،وفاق اور سندھ مل کر کام کر رہے ہیں،چند سال میں تھر پارکر کی شکل تبدیل ہو گئی ہے۔ تھرمیں تعلیم،صحت اور روز گار میں بہتری آئی ہے لیکن سازشی لوگ پراپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ منصو بے کی وجہ سے لوگ تھر میں آ کر کام کر رہے ہیں،ہم توماضی میں سنتے تھے کہ تھرپارکر سے لوگ کراچی پہنچتے ہیں۔تھر کول بلاک ون کے کوڈ،کوئلے کی کان اور بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے،منصوبہ جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت عالمی معیارات کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں