ضلع تھرپارکرتحصیل ننگرپارکر کے نواہی گاؤں صابوسن کے جنگل سے 3 دن پرانی نعش برآمد

منگل 5 مارچ 2024 20:39

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ضلع تھرپارکر تحصیل ننگرپارکر کے نواہی گاؤں صابوسن کے جنگل سے 3 دن پرانی نعش برآمد ہوئی ہے، نعش کی پہچان گاؤں صابوسن کے رہائشی نوجوان لچھمن ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش 3 سے 4 دن پرانی ہے، پولیس نے ضروری کارروائی سمیت ورثا کا بیان لے کر قانونی کارروائی مکمل کرلی اور نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے بیان کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے، مگر خودکشی کا سبب معلوم نہ ہو سکا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں