تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،1100 پڑی سفینہ گٹکا اور 510 گرام چرس برآمد ، 2 ملزما ن گرفتار

جمعرات 14 مارچ 2024 15:20

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1100 پڑی سفینہ گٹکا اور 510 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزما ن کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ننگرپارکر نے کارروا ئی کرتے ہوئے ملزم امولکھ ولد پرسو کولھی سکنہ کاسبو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد کیا، انچارج سی آء ای تھرپارکر نے کاررواٸی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ ولد اللہ ڈنو سمیجو سکنہ مٹھڑائو دل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1100 سفینا گٹکا برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ننگرپارکر اور مٹھی پہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں