تحصیل مٹھی میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم ، خواتیں سمیت 11 افراد زخمی

اتوار 17 مارچ 2024 14:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) ضلع تھرپارکر تحصیل مٹھی کے گاؤں مٹھڑائو دل میں گزشتہ رات دیر سے دل برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کی خواتیں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور ورثا نے زخمیوں کو علاج کے لیے سول ہسپتال مٹھی منتقل کیا، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے اور گاؤں میں پولیس پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا، زخمیوں میں عبداللطيف، علی محمد، ہدایت اللہ، اکرم، 15 سالہ اکلاں بنت سوڈھو دل، 45 سالہ ستابی زوجه سوڈھو، 40 سالہ بصران زوجہ مولابخش دل سمیت دیگر شامل ہیں، جن کو سول اسپتال مٹھی میں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں