تھرپارکر کے گاؤں میں آتشزدگی سے 25 مکان جل کر خاکستر

بدھ 20 مارچ 2024 15:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) تحصیل اسلام کوٹ کے قریب گاؤں مہیاری بجیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 25 سے زائد بجیر برادری کچے اور پکے مکان جل کر خاکستر ہوگیا، انہوں کا کہنا ہے کہ آگ اچانک بھڑک اٹھی اور تیز ہوا کی وجہ سے گہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ آگ پر کنٹرول کر کے دوسرے گاؤں کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

گاؤں والوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام کوٹ چیئرمین کو فائر بریگیڈ کی گاڑی کے لیے فون کی مگر گاڑی نہیں پہنچی جس کی وجہ سے زائد نقصان ہو گیا ہے۔ آگ متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں