تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے 3 واقعات ، لاکھوں روپے کا نقصان

جمعہ 22 مارچ 2024 15:21

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے تین واقعات ہوئے جس میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ آگ لگنے کا پہلا واقعہ ڈیپلو شہر کی کولہی کالونی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈیوجی کولہی کے تین کچے مکان سمیت سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دوسرا واقعہ ڈیپلو شہر کے پاڑھا محلہ میں ہوا جہاں دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

تیسرا واقعہ مٹھی شہر کے قریب گاؤں مالنہور میں شہری کا مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ، مقامی لوگوں نے آگ پر کنٹرول کر کے دوسرے گاؤں کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے ڈیپلو شہر میں فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے جلد رپورٹ طلب کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار ڈیپلو کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی بروقت مدد کریں، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار ڈیپلو نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےمتاثرین کو ٹینٹ، پانی کے کین، کالین سمیت دیگر سامان پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں