یومیہ 20 لاکھ گیلن میٹھا پانی سپلائی کے لئے قائم کردہ مٹھی آر او پلانٹ بند کردیا گیا

اتوار 31 مارچ 2024 21:35

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) یومیہ 20 لاکھ گیلن میٹھا پانی سپلائی کے لئے قائم کردہ مٹھی آر او پلانٹ بند کردیا گیا، جس کی بڑی وجہ کرپشن بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق تھرپارکر ضلع میں ایک بار پھر پینے کے پانی کی قلت کا قوی امکان ہے متعدد آر او پلانٹس خراب پڑے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ کمپنی اور مقامی پبلک ہیلتھ افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے جاری ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔

سیکریٹری پبلک ہیلتھ نے 18 اور 17 گریڈ کے 2سینئر افسران کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہاکہ مٹھی میں قائم ایشیا کا بڑا آر او پلانٹ پانی کی سپلائی نہیں کررہا ہے، 2افسران معطل اور متعلقہ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔تھرپارکر میں نصب آر او پلانٹس کے فنڈز میں بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مصری شاہ نے میگا فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے آر او پلانٹس کے فنڈز میں خورد برد پر2افسران ک معطل کرکے انہیں کراچی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔معطل ہونے والے افسران میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد اسلم ڈاہری اور ایس ڈی این او مٹھی محمد ادریس میمن شامل ہیں۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں