عمران خان مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ، مستعفی ہوجائیں ، خورشید شاہ

اپنی جگہ اپنی جماعت سے کسی اور بندے کو لائیں اپوزیشن ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی،میڈیا سے گفتگو

منگل 18 فروری 2020 23:29

عمران خان مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ، مستعفی ہوجائیں ، خورشید  شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں اور اپنی جگہ اپنی جماعت سے کسی اور بندے کو لائیں اپوزیشن ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6 کو خراب نہ کریں آرٹیکل 6 کو بغور مطالعہ کریں اگر وہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کوئی ایسا اقدام کرتے ہیں تو پھر ان کی خود کی سول نافرمانی کی باتیں بھی سامنے آئیں گی تاہم بلاول بھٹو کی گرفتاری ان کے لیے اور اپوزیشن کے لیے پیش رفت ثابت ہوگی ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی ہم نے ضیاء الحق، یحییٰ اور مشرف سمیت چالیس تک آمریت کا مقابلہ کیا ہے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی توقیر نہ ہونے کی بات چبھتی ہے حالانکہ پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جہاں پر تمام ملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں ملک میں پارلیمنٹ تو موجود ہے مگر وہاں پر وہ بات نہیں ہورہی ہے جو ہونی چاہیے ملک کے اہم مسئلے مہنگائی جس کی وجہ سے ملک میں خطرناک انقلاب آسکتا ہے انارکی پھیل سکتی ہے پر بات نہیں ہورہی ہے حکومت گالم گلوچ کے سوا بات نہیں کرتی میرا اپوزیشن کو مشورہ ہوگا کہ وہ حکومت کی گالم گلوچ کی باتوں کا جواب نہ دے بلکہ اسپیکر سے بات کرکے حکومت کو پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ دلادے تاکہ وہ جی بھر کر اپوزیشن کو گالم گلوچ دے سکے اور اس کے بعد اپوزیشن مہنگائی کے خلاف بات کرے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتقام نہیں انصاف ہونا چاہییانتقام کی سیاست اور مہنگائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں خود انتقام کا نشانہ بنا ہوں 8 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکا ہوں اس سے بڑا میرا احتساب کیا ہوگا میرے خلاف ان ہی باتوں پر تفتیش کی جارہی ہے جو میں پہلے ہی اپنے گوشواروں میں تحریر کیا ہوا ہے اور وہ گوشوارے ایف بی آر کے پاس موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ یو این او کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد اچھی بات ہے گذشتہ دونوں طیب اردگان نے بھی اپنے دورے کے موقع پر اچھی باتیں کی ہیں لیکن اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے کتنے دوست بناتے ہیں۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں