سجاول،این ٹی ایس 2013 میں پاس ہونے والے امیداروں کو آفر آڈر نہ ملنے پر امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 مئی 2022 21:02

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) این ٹی ایس 2013 میں پاس ہونے والے امیداروں کو آفر آڈر نہ ملنے پر امیدواروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر نوجوانوں نے کہا کے 2013 میں ہم نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کی مگر ابھی تک ہمیں نوکریاں نہیں دی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے ایک یوسی سے دوسری یوسی کے لوگ اٹھا کر ان کو آفر آڈر دئے تھے،ہم نے 60 سے زائد نمبر حاصل کئے مگر ابھی تک ہمیں اپنا حق نہیں دیا جارہا ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنے حق کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلی سندھ اور وزیرتعلیم سے مطالبہ کیا کہ ہمیں نوکریاں دی جائیں ورنہ دوسری صورت میں 30مئی کو وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔\378

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں