الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

جمعہ 10 جون 2022 23:16

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2022ء) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ، توسیع کے مطابق کاغذات نامزدگی اب پندرہ جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،انتخابات چوبیس جولائی کو ہی ہوں گے ، دوسری جانب فارم حاصل کرنے والے امیدواروں کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کی حالیہ حلقہ بندی میں بلاک ختم کرکے وارڈ بنائے گئے ہیں تاہم ان کے مطالبے پر نہ تو وارڈوں کا نقشہ فراہم کیاجارہاہے اور نہ ہی ووٹرلسٹ فراہم کی جارہی ہے ، جس سے وارڈوں کی وضاحت نہیں ہورہی ہے ، اور نامزدگی فارم میں اپنے وارڈ درج نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سجاول ٹائون اور دیگریوسیزکے وارڈوں کی حدود کے نقشے فراہم کرئے جائیں تاکہ وہ اپنی الیکشن مہم چلاسکیں ، اور ووٹرلسٹوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔\378

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں