روح السلام طاہریہ سجن آباد اوتھل میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے کی خبر غلط اور بے بنیاہے،مولانا محمد رحیم طاہری

منگل 20 جون 2023 21:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2023ء) مدرسہ روح الاسلام طاہریہ سجن آباد اوتھل کے چیئرمین مولانا محمد رحیم طاہری نے اپنے ایک تردید بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز روح السلام طاہریہ سجن آباد اوتھل میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی تھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد خبر پھیلائی جارہی ہے جس میں زہریلے کھانے کا ذکر کیا جارہا ہے جو بالکل غلط اور بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روح السلام طاہریہ مدرسے میں بچوں کا کھانا حفظان صحت اور اسلامی اصولوں کے عین کے مطابق بنایا جاتا ہیں سوشل میڈیا پر ہمیں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں اس طرح کی بے بنیاد خبریں چلانے سے گریز کیا جائے ورنہ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ اور PPHI کے عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بروقت آکر طلباء میں پھیلی گیسٹرو وباء کو کنٹرول کیا اب بچوں کی طعبیت پہلے سے انتہائی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں