سیکریٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ایک روزہ دورہ پر اوتھل پہنچ گئے

جمعرات 28 دسمبر 2023 05:10

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) سیکریٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ایک روزہ دورہ پر اوتھل پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے DHQ ہسپتال اوتھل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا.انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا۔سیکریٹیری ہیلتھ بلوچستان نے کہا صحت کے شعبے کو اولیت دیکر بلوچستان بھر کی ہسپتالز اور صحت مراکز کے مسائل حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں خاص کر ادویات ک کوٹہ بڑھایا جائے۔

علاوہ ازیں وہ تحصیل لاکھڑا گئے جہاں دیہی صحت مرکز لاکھڑا کا دورہ کیا کوسٹل ہائی وے پر واقع بیسک ہیلتھ یونٹ لیاری دبہ لیاری بی ایچ یو اورآرایچ سی سینٹروں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر طاہرہ بلوچ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی وقار الملک،اسٹاف آفیسر سیکریٹری ہیلتھ شوکت ولی بلوچ۔

(جاری ہے)

ایکسئین کوویڈ 19 اجمل خان ودیگر انکے ہمراہ تھیاس موقع پر ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ایم ایس DHQ ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران خان اور ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ نے ڈی ایچ او آفس میں سیکرٹری صحت بلوچستان کو بریفنگ دی۔

اور مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک منصور،ڈپٹی سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی حاجی خان بلوچ،پروجیکٹ منیجر NRSP لسبیلہ جہانگیر بلوچ،ایڈمن آفیسر(PPHI) عمران ستار کھوسہ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عمر بلوچ،آغا خان ہسپتال کے عالمگیر بلوچ ودیگر ہمراہ تھے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں