سندھ میں رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کو قتل کیا گیا تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا ، درچین مری

اتوار 16 فروری 2020 19:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما درچین مری نے رکن صوبائی اسمبلی سندھ شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کو قتل کیا گیا تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا حکومت سندھ قاتلوں کو گرفتار کے کیفر کردار سزا دیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہم لواحقین کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ درچین مری نے وزیراعظم کے معاون خاص نعیم الحق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور کہا ہے مرحوم ایک اچھے سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک تھے مرحوم نے ملک کی موجودہ صورتحال میں روادری کی سیاست کے فروغ میں موثر کردار ادا کیا نعیم الحق کے انتقال سے ملک ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہو گیا ہیاللہ تعالء مرحوم کی مغفرت فرمائیاور سوگوار خا ندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں