آزادی کا دن ملکی ترقی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، درچین مری

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،جھنوں نے پاکستان کے قیام اور ملک میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں،سینئررہنمابلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 13 اگست 2022 21:40

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما درچین مری نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ آزادی کا دن ملکی ترقی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے تن من دھن سے کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا، پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے اور پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا سامنا قومی یکجہتی اور قائداعظم و علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرکے ہی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کے بعد پاکستان آازاد ہوا، یوم آزادی ملکی ترقی کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، آج کا دن ہمیں آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،جھنوں نے پاکستان کے قیام اور ملک میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ،پاکستان کی مسلح افواج ایک بہادر دلیر افواج ہیں ،ہمیں اپنے افواج پاکستان پر فخر ہے ،بلوچستان میں قیام امن کے لئے پاک فوج ایف سی کے افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں