تربت ، مچھلی فروش کی دکان پر نا معلوم افرادکی فائرنگ، 65 سالہ شخص جاں بحق

منگل 27 اکتوبر 2015 11:29

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء ) تربت کی تحصیل مند کے بازار میں مچھلی فروش کی دکان پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 65 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تربت میں نامعلوم افراد نے مچھلی فروش کی دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز کے عملے نے لاش کو قبضہ میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں