عوام کومخلص وباصلاحیت قیادت دلانے کیلئے کارکنان اپنا کردارنبھائیں ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 7 نومبر 2018 22:03

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ پارٹی کارکنان حلقہ پی بی 47کے ضمنی الیکشن کو ایک چیلنج سمجھ کر لڑیں ،عوام کومخلص وباصلاحیت قیادت دلانے کیلئے کارکنان اپنا کردارنبھائیں ،عوام کی رائے کو اہمیت دئیے بغیر الیکشن بے معنی ہوںگے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پی بی 47کیچIII کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مند، بل نگور اور دشت کے سنیئرکارکنان اور رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 47کیچ IIIدشت مند بل نگور گوکدان سے نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوار حاجی فداحسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے ارکان واجہ ابوالحسن بلوچ، رجب یاسین، ضلعی صدرمحمدجان دشتی ،سنیئررہنماڈاکٹرنوربلوچ، کہدہ عزیز دشتی ، نسیم رند دشتی سمیت دیگر رہنمائوں اورکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ، اجلاس میں پی بی 47کی مجموعی صورتحال ، الیکشن حکمت عملی ودیگر امور زیرغور آئے اور کہاگیاکہ یہ حلقہ نیشنل پارٹی کامضبوط گڑھ ہے یہاں پر ہروقت نیشنل پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہے مگر گزشتہ چند انتخابات میں منظم دھاندلی اورنتائج میں ہیرپھیرکی وجہ سے پارٹی کوعوامی نمائندگی سے دوررکھاگیا لیکن ضمنی الیکشن میں بھرپور اندازمیں حصہ لیں گے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی سیاسی جدوجہد کے ذریعے مکران کو غیرسیاسی کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرے گی، موجودہ حالات میں سیاسی کارکنان پربھاری ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں لیکن افسوس کامقام ہے کہ سیاسی کارکنان اور عوام میں ایک طرح سے احساس بیگانگی پیداکی گئی ہے انہوں نے کہاکہ متحرک سیاسی کارکن ہی کسی معاشرہ کے صحیح سمت کاتعین کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ورکر محنت وکوشش کریں اور عوام کو سیاسی بیگانگی سے نکال کرنیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے منظم ومتحرک کریں اور حاجی فداحسین دشتی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کریں کیونکہ حاجی فداحسین دشتی اس پسماندہ حلقہ کی بہترخدمت کاجذبہ رکھنے والے باصلاحیت ومخلص امیدوارہیں ،انہوں نے کہاکہ ناراض دوستوں کے پاس جائیںگے ان کے گلے شکوے دورکریںگے اورپارٹی کو یونٹ سطح پر منظم ومتحرک بنائیںگے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری، صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 47کیچIIIکے نامزدامیدوار حاجی فداحسین دشتی نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچ کی قومی جماعت ہے عوام کی بھرپورسپورٹ نیشنل پارٹی کو حاصل ہے ، ہم الیکشن مہم میں اپنے عوام کے پاس جائیںگے انہوں نے کہاکہ کرپٹ وبدعنوان عناصرکو کسی صورت میں عوام کی نمائندگی پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیںگے ، الیکشن مہم میں کارکنان اور عوام کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاء ہے ہرجگہ ہمیں پزیرائی مل رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ یونین کونسل گوکدان کا اجلاس بھی بلائیںگے اوریہاں کے کارکنان وعوام کومتحرک کریںگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کارکنان نے مختلف تجاویزاور آراء پیش کئے ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں