۵ وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی رکن بلوچستان اسمبلی لالہ رشید دشتی سے ملاقات،سیاسی و علاقائی مسائل پر بات چیت

منگل 9 جولائی 2019 22:15

پ*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2019ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کیکوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور لالہ رشید دشتی سے ملاقات ،وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے لالہ رشید دشتی سے سیاسی و علاقائی مسائل پر بات چیت کی اور پی ایس ڈی پی میں اپنے حلقے کے اہم منصوبوں کو شامل کرنے پر مبارک بادی اور کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں بلوچستان کے تمام علاقوں کو یکساں اہمیت دی گئی ہے بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر ترقی میں اہمیت دینا پسماندہ علاقوں کی داد رسی ہے مکران ایک پسماندہ علاقہ ہے بالخصوص حلقہ دشت ، مند گزشتہ حکومتوں کے روش کا شکار رہا ہے وہاں کے علاقہ مکین زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں مزکورہ حلقے میں پینے کے صاف پانی ، پکی سڑکوں کی خستہ حال صورتحال، اسکولوں کی ابتر حالت کے علاوہ بے روزگاری ایک وبال کی صورت حال اختیار کرچکی ہے انکی درستگی اور بحالی کیلئے ہم سب کو کوششیں کر لینی چایئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں دشت ، مند کے حلقے کے پسماندہ دور کرنے کیلئے جن اسکیمات کو شامل کیا ہے وہ عوام کی واضح ترجمانی ہے ماضی میں اس حلقے کو یکسر نظر انداز کیا گیا صرف ان اسکیمات کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا گیا جہاں پر انفرادی طور پر کسی کو فائدہ پہنچتا ہواجتماعی کاموں کو اہمیت نہ دینے کی کسی نے زحمت نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں احساس محرونی بڑھتی گئی جس کا ازالہ ہم کو کرنا پڑے گا،لالہ رشید دشتی نے کہا کہ انشاء علاقے کی پسماندگی کو مد نظر رکھ کر اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی حتیٰ الوسع کوشش کریں گے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرکے مجھ کو اس مقام تک پہنچایا ہے اس پر قد غن لگنے نہیں دیں گے الیکشن میں کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں