میر غوث بخش بزنجو اس ریجن کے لیڈر تھے، جان محمدبلیدی

منگل 11 اگست 2020 23:30

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ میر غوث بخش بزنجو اس ریجن کے لیڈر تھے وہ ایک وسیع سیاسی بصیرت اور بلوچ اکابرین میں انتہائی دوراندیش اوربردبار شخصیت کے مالک تھے، وہ ایک جہدمسلسل اورتحریک تھے نیشنل پارٹی ان کے نظریہ اورفکر کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، دو سال کے عرصے موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیاہے، آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں، پی ٹی آئی کوسپورٹ کرنے والے ان کی ناکامیوں میں بھی برابرکے شریک ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شام تربت میں نیشنل پارٹی اوربی ایس اوپجارکے زیراہتمام بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے بطورمہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا،تعزیتی ریفرنس کی صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمحمد جان دشتی نے کی، تعزیتی اجتماع میں کارکنان اور عوام کی بہت بڑی تعداد شریک تھے، جان محمدبلیدی نے کہاکہ میر غوث بخش بزنجو ایک جہدمسلسل اورتحریک کانام ہے انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کاآغاز انگریز دورسے کیاتھا وہ ہرآمریت مخالف اور جمہوری تحریکوں میں صف اول میں شامل تھے، انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کابیشتر حصہ جیلوں اور زندانوں میں گزارا، طویل سیاسی زندگی میں محض چند ماہ گورنر اور اقتدارکاحصہ رہے وہ سیاست میں شائستگی اوربردباری کاپیکر تھے ان پر جس طرح کی بھی تنقید کی جاتی وہ خندہ پیشانی سے ان کا سامنا کرتے، میر صاحب ایک اعلی پائے کے سیاستدان، لیڈر اورمدبر تھے آج ان کی تصویر کے ساتھ کچھ لوگوں کی تصویریں دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے کہ یہ کہاں اورمیر صاحب کہاں انہوں نے کہاکہ بلوچ تحریک میں اکابرین کی قربانیاں اورجدوجہد کامطالعہ کرکے عقل دنگ رہ جاتی ہے، اس زمانے میں بلوچ تحریک کیلئے لوگ اپنی ملازمتیں قربان کرتے تھے مگر آج سیاست کو گردآلود کردیاگیاہے، انہوں نے کہاکہ میں یقین کے ساتھ کہتاہوں کہ اس دورمیں اگرکوئی لیڈر ہے جس کا کوئی سوچ اور وژن ہے تووہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ہیں جنہوں نے بلوچ کو بچایا ہے، ڈاکٹرمالک نے کیچ کی 4سڑکیں نہیں بنائی ہیں بلکہ ڈاکٹرمالک نے بلوچستان کے تمام پروجیکٹس کو زندہ کیا، بلوچستان کی معیشت کو زندہ کیا، بلوچستان کودہکتے انگاروں سے نکال کر امن وترقی کے راستے پرگامزن کردیا، ڈاکٹرمالک وحاصل خان نے بلوچ کو عزت دی، بلوچ اکابرین اور ڈاکٹرمالک اور حاصل خان اسلام آبادمیں بلوچ کی عزت اور شان ہوتے تھے مگر آج کل کچھ لوگ اسلام آبادمیں بلوچ کی بدنامی کاباعث بنے وگرنہ شیخ رشید کی یہ جرات کہاں ہوتی کہ وہ اس طرح کی باتیں کرتے، موجودہ حکومت کے ہرمشکل میں ساتھی اورسپورٹر اس حکومت کی سیاہ کارناموں، نااہلیوں اورناکامیوں میں بھی برابرکے شریک ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکردیا، معیشت مکمل طورپر تباہ ہوچکی ہے، عوام کو دووقت کی روٹی میسرنہیں، لاکھوں لوگوں کوبے روزگارکردیاگیا ہے، جان محمد بلیدی نے کہاکہ ہم بلوچ کی سیاست کرتے ہیں بلوچ کی حاکمیت اورترقی وخوشحالی چاہتے ہیں یہی سیاست میر صاحب کی بھی تھی، نیشنل پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ذاتی جنگ نہیں بلکہ نیشنل پارٹی کی یہ واضح پالیسی ہے کہ بلوچ جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا، جنگ کوروکیں، بلوچ نوجوان کولاپتہ نہ کریں بلکہ بلوچ سے مذاکرات کریں، بلوچستان کو امن دیں، بلوچستان کوترقی دیں، ہمارے وسائل پرہمیں اختیاردیں مگر اب اسٹیبلشمنٹ خوش ہے کہ وہ ٹھپہ لگاکر وزیر، مشیر، ایم پی اے، ایم این اے بھرتی کررہاہے اوریہ بھی خوش ہیں اب ایک ایسی حکومت مسلط کردی گئی ہے جس کانہ کوئی سرہے نہ پیر، ان کی باتیں نہ سیکرٹری لیول کے افسران مانتے ہیں ا ورنہ ہی تحصیلدار، کیسکو کے افسران بھی ان کے سامنے بادشاہ بنے بیٹھے ہیں، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میونسپل کارپوریشن تربت کے سابق میئر قاضی غلام رسول بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مظلوم، محکوم طبقات اور قومیتوں کیلئے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے پسماندہ سماج میں سیاست اور سیاسی شعورکی آبیاری کی انہوں نے گھرگھر جاکر سیاست کوبیج بویا ان کی جدوجہد وقربانیوں کی بدولت آج بلوچستان دیگر شعبوں میں پسماندہ ہونے کے باوجود سیاست وسیاسی شعور میں بہت آگے ہے مگر اب بلوچ سیاست کے سامنے بند باندھنے کی سازشیں کی جارہی ہیں بلوچ کو سیاست سے بیگانہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں مگر بابابزنجو کے جہد مسلسل اور بی ایس اوکے پیداوار بلوچ سماج کو غیرسیاسی بنانے کے عزائم ناکام بنائیں گے، بابابزنجو اوربی ایس اوکی طویل مشترکہ جدوجہد کانتیجہ نیشنل پارٹی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اتحاد واتفاق اوریکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کومنظم کرنا ہوگا، تعزیتی اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ناظم الدین ایڈووکیٹ، سنیئررہنما نثار احمدبزنجو، بی ایس اوپجارکے مرکزی آرگنائزنگ باڈی کے رکن بوہیر صالح ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق بابل، نیشنل پارٹی آبسرکے ڈپٹی آرگنائزر احسان درازئی، تحصیل تربت کے صدرفضل کریم، بی ایس اوتربت زون کے صدر نویدتاج نے بھی خطاب کیاجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مشکور انورنے سرانجام دئیی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں