- بلوچستان کے عوام جس اعتماد کا اظہار نیشنل پارٹی اس کی قیادت اور امیدواروں سے وابستہ کئے ہوئے ہیں ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے،مشترکہ بیان

جمعہ 26 جنوری 2024 22:55

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زعمران بلیدہ کے سیاسی رہنما سردار حاجی اختر یلانزئی کی پارٹی میں شمولیت اور میر فضل نوراللہ زامرانی کی پارٹی کے امیدوار کے حمایت کے موقع پر اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کھاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور قومی وسائل و اختیارات کے حصول میں کوئی بھی کسر فروگزاشت کرنے کو تیار نہیں ہے بلوچستان کے عوام جس اعتماد کا اظہار نیشنل پارٹی اس کی قیادت اور امیدواروں سے وابستہ کئے ہوئے ہیں ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گئے۔

گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں مصنوعی قیادت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس نے بلوچستان کو برائے فروخت کردیا۔

(جاری ہے)

صوبائی و قومی نشستیں سینٹ اور حکومتیں سمیت تمام اداروں کے ملازمتوں اور پروجیکٹ کو برائے فروخت کردیا گیا، اربوں کے فنڈز اور اسکیمات ہضم کئے گئے زمین پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے تمام اسٹیٹ لینڈ اور لوگوں اور قبائل کے اراضیات پر ناجائز قبضہ کیا گیا انھوں نے کھاکہ برسر اقتدار آکر عوام کے ایک ایک پائی کا حساب لیں گئے اور ان کے ناجائزوں قبضوں کو واگزار کریں گئے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، امیدوار قومی اسمبلی میر پھلین بلوچ، میر محمد انور بلیدی ، معتبر میر شیرجان بلیدی، جسٹس ریٹائر شکیل احمد بلوچ،میر حمل بلوچ بلوچ سمیت علاقائی معتبرین و سماجی و سیاسی رہنماں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پی بی 25 کیچ کے امیدوار اور پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے زعمران بلیدہ کے سیاسی و قبائلی عمائد ین کی پارٹی میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ ہم شخصیات کی شمولیت کے بعد نیشنل پارٹی زعمران میں ناقابل شکست ہوگیا ہے انشااللہ نیشنل پارٹی پی بی میں شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

سردار حاجی اختر عبدالرشید یلانزئی کے ساتھ کہدہ پیر محمد یلانزئی، حاجی سرور یلانزئی، علی اکبر یلانزئی، میر ولی محمد یلانزئی ، میر بیروز درازئی، شمس فضل کریم سابق تحصیل ناظم، عبداللہ یلانزئی، زبیرمصطفے یلانزئی، آدم حمید زعمران ، فیم خالق یلانزئی نے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ جوسک تربت میں زعمران بلیدہ کے علاقے سیاگیسی و تہتانی گیتان سے ایک اور شمولیتی اجتماع بھی منعقد ہوا جس میں سیاسی گیسی کے نامور شخصیت معتبر محمد اکبر زامرانی ، حاجی عبدالغفور کے فرزند میر اعجاز عبدالغفور زامرانی ، جمیل احمد زامرانی، محمد وارث، واجہ غلام جان ، واجہ امید علی زامرانی، میر آدینہ زامرانی، عامر علی، فہد علی، جہانزیب بلوچ، میر جان، اوس شاہ، عبدالصمد بلوچ، تلا زعمرانی، عبدالغفور زعمرانی نے خاندان اور عزیزوں اقارب کے ہمراہ نیشنل پارٹی کی سیاست و قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان جان محمد بلیدی، قومی اسمبلی کے امیدوار پھلین بلوچ، میر شیر جان بلیدی، میر محمد انور بلیدی میر خلیل رند اور دیگر رہنماں کی موجودگی میں کردیا۔

۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں