بلوچستان میں غربت وجہالت وباء کی شکل اختیارکرچکے ہیں ،ترقیاتی عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی؛وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

مکران میں بجلی کے مسئلہ کے حل ک لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں؛ تربت پہنچنے کے بعدپارٹی رہنماؤں سے ملاقات

ہفتہ 27 جون 2015 21:45

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ترقیاتی عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،بلوچستان میں غربت وجہالت وباء کی شکل اختیارکرچکے ہیں مکران میں بجلی کے مسئلہ کے حل ک لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تربت پہنچنے کے بعدپارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ تین روزہ دورے پر ہفتہ کی صبح تربت پہنچ گئے ‘سرکاری افسران ‘ سیاسی عمائدین اورپارٹی رہنماؤں نے تربت ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یہاں انتہائی مصروف دن گزارا ‘ تربت میں کلگ میں پارٹی رہنما کیپٹن نعیم کی وفات پر ان کے گھرجاکر تعزیت کی جبکہ سری کہن میں غلام محمدبزنجو کے چچا حاجی صالح محمد کی وفات پر‘ جوسک میں ماسٹرحاجی رسول بخش کی وفات پر ‘ زوربازار میں اخترعلی کی وفات پر ‘ چاہ سرمیں پارٹی رہنما سردار تاج کی وفات پر اور چاہ سر میں علی احمد کی ساس کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت کی ‘ تربت میں شدید گرمی کے باوجود وزیراعلیٰ دن بھرکارکنوں کے ساتھ رہے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے تربت پہنچنے کے بعد تربت میں امن وامان کی صورتحال پر کمشنر مکران پسندخان بلیدی ‘ ڈپٹی کمشنر کیچ ممتازعلی بلوچ اورڈی پی او کیچ عمران قریشی سے تفصیلی بریفنگ لی ‘ وزیراعلیٰ نے پارٹی کارکنوں وسیاسی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساحل اور وسائل کے تحفظ کویقینی بنانے میں کوئی بھی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی انہوں نے کہاکہ گوادرمیں غیرقانونی الاٹمنٹ وسٹلمنٹ کومنسوخ کیاجارہاہے پسنی وگوادرکے کئی علاقوں میں جوجعلی سٹلمنٹ کئے گئے تھے ان کومنسوخ کرکے شفاف بنایاجائے گا ‘ وزیراعلیٰ نے کہاکہ گوادر وپسنی کے مقامی افرادکے حقوق کاتحفظ بحیثیت وزیراعلیٰ میری اور نیشنل پارٹی کی بنیادی ذمہ داریوں میں آتاہے انہوں نے کہاکہ مقامی زمینداروں اور گوادرکی مقامی آبادی جن کے پاس دستاویزات ہیں ان کی اراضیات انہیں دوبارہ الاٹ کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ نیشنل پارٹی کاانتخابی منشور تھاکہ بلوچستان کے وسائل اور ساحل کاتحفظ کریں گے جس کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ سیاسی وقوم پرست قیادت وحکومت اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ چاہے وہ اراضیات کی صورت میں ہویاملازمتوں کی صورت میں ہو کویقینی بنایاجائے گا ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ تربت میں قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے اورتربت میں ہونے والے ترقیاتی عمل کابھی تفصیلی جائزہ لیں گے۔`

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں