رکن سندھ اسمبلی راناہمیرسنگھ کی ذاتی دلچسپی تھرپارکر ضلع میں پینے کے پانی کے لیے سولرپمپ لگانے کے لیے 28کروڑ روپے مختص

اتوار 20 جون 2021 16:45

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی رانا ہمیرسنگھ کی ذاتی دلچسپی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر ضلع میں پینے کے پانی کے لیے سولرپمپ لگانے کیلیے 28کروڑ روپے سال2021-22کے سالانہ بجٹ میں مختص کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے مختلف گاں گوٹھوں میں پینے کا پانی کی فراہمی کیلیے تھری باشندوں میں امید کی کرن پیدا ہوچلی ہے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی رانا ہیمر سنگھ کی ذاتی کوششوں سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے سالانہ بجٹ میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلیے سولر سٹم کے سولرپمپ لگانے کیلیے 28کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے اس منصوبے سے تھرکے تقریبا200کے قریب گائوں گوٹھوں کے لوگ مستفید ہونگے اس منصوبے کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام ثمر پمپ سولر سٹم کے ذریعے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

راناہیمرسنگھ نے بتایاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے غریب تھری باشندوں کو اپنے قریبی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت حاصل ہوگی اب تھری باشندوں کوخصوصاً خواتین کوپانی کے حصول کیلیے دوردراز علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جوغریب عوام کی حقیقی خدمت کرتی ہے۔پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزارت اعلی میں تھر میں ترقی خوشحالی کاسفر جاری ہے تھر کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں پینے کے پانی ،تعلیم ، صحت ،روڈز ،فراہمی آب و نکاسی کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اس موقع پر غریب تھری باشندوں نے کہاکہ ہمیں راناہیمر سنگھ کی صورت میں ایک حقیقی مسیحا ملاہے اس سولرپمپ منصوبے سے تھر کے لوگوں کو پینے کاپانی ملے گا ۔

انہوں نے کہاکہ رانا ہیمر سنگھ نے راج بھاگ کی مالکی کرکے اپنے بڑوں کی روایات کو برقرار رکھاہے

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں