عمر کوٹ،پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سیدعلی مردان شاہ کو کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

پیر 20 جنوری 2020 19:51

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے ضلعی صدر سید علی مردان شاہ کی پیر کی رات گئے گاوں کھارڑو سید میں تدفین کردی گئی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے وزرا اراکین سندھ اسمبلی سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی پیپلزپارٹی کے کارکنان شہریوں اور گاوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت نماز جنازہ میں کئی رقت انگیز منظر ہرآنکھ اشکبارسوگ کی لہر عمرکوٹ شہرسوگ میں مکمل بند اسکول اورکالجز بھی بند نمازجنازہ میں پارٹی کارکنان عزیز اقارب زاروقطار روتے رہے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ،پیپلزپارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی سندھ کیصدرنثار کھوڑو ،حاجی سراج الدین سومرو،قاسم سراج سومرو،تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی، پیپلزپارٹی کے وزرا اور اراکین کا سید علی مردان شاہ کی وفات پر تعزیت دکھ اور افسوس کا اظہارسید علی مردان کی وفات پارٹی کے لیے نقصان پیپلزپارٹی سندھ کیصدر نثارکھوڑو نے ایک روزہ سوگ کا اعلان پارٹی سرگرمیاں معطل تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسبملی گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے رات گئے گاوں کھارڑو سید میں سید علی مردان شاہ کی تدفین کردی گی سید علی مردان شاہ نے پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ کے گاوں کھارڑو سید میں حاجی میاں شاہ کیگھر میں "1957"میں پیدا ہوئے سید علی مردان شاہ نے اعلی تعلیم حاصل کی "1979" کے ابتدا میں اپنا سیاسی سفر شروع کیا "1988"میں میں سید علی مردان شاہ نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی سید علی مردان شاہ سندھ کی سیاست میں ایک نمایاں اہم مقام رکھتے تھے خصوصا سیاسی جوڑ توڑ کیحوالے سے خاص اہمیت رکھتے تھے سید علی مردان شاہ نے اپنا سیاسی سفر پیپلزپارٹی کیساتھ شروع کیا اور آخر دم تک وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ وفادار رہے اس سیاسی سفر میں سید علی مردان شاہ کو کافی مشکلات بھی پیش آئی سید علی مردان چھ "6"مرتبہ رکن سندھ اسمبلی اور دو "2"مرتبہ سندھ کابینہ میں صوبائی وزیر بھی رہے سید علی مردان کی عوامی خدمات انکا سیاسی سفر سندھ کی عوام اور عمرکوٹ کے شہریوں کے دلوں میں مدتوں یاد رہے گا ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں