ضلع کونسل چیئر مین عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی صدارت میں ضلع کونسل عمرکوٹ کا اجلاس

جمعرات 7 مارچ 2024 20:00

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) ضلع کونسل چیئر مین عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی صدارت میں ضلع کونسل عمرکوٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کو بحال رکھنے، ترقیاتی اسکیموں کو منظور کرنے اور دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا عمرکوٹ ضلع کی یونین کونسل کے غریب طلبہ کو اسکالر شپ دینے کی منظوری دینے کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، انہوں نے بتایا کہ اس سال 2023.

(جاری ہے)

24کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 42 کڑوڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے رکھے گئے ہیں یوسیز سے اسکیمیں آگئی ہیں ان کی منظوری لینی ہے، انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کے غریب طلبہ کے لیئے یونیورسٹی میں داخلہ کے لیئے اسکالر شپ کی مد میں ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اس موقع پر ضلع کانسل کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں جن پر غور کیا گیا، اس موقع پر مخصوص سیٹوں پر آنے والے ممبران نے کہا کہ مخصوص سیٹوں پر آنے والے ممبران کے لیئے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں رکھے گئے 6، 6 لاکھ ناکافی ہیں انہیں بڑھایا جائے اجلاس میں ممبران کی جانب سے صوبائی اور قومی سیٹوں پر ضلعی عمرکوٹ کے جیت کر آنے والے ممبران کو مبارک باد پیش کی گئی اس موقع پر میمبران نے کہا کہ محکمہ میں ملازمین کے لیئے سواری کا بندوبست کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ کروایا جا سکے موٹر سائیکلوں کے لیئے ایوان میں قرارداد پیش کی گئی ایوان میں بتایا گیا کہ فصل کی بوائی کا سیزن شروع ہو گیا ہے یوریا کی مسلسل کمی ہے، ایلوکیشن کے مطابق ہمارے ضلعے کو یوریا کھاد فراہم کرائی جائے انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی بوریاں بلیک پر فروخت ہو رہی ہیں، مختلف کھادوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہیاس کی روک تھام پر عمل کرایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی سرکاری قیمت 4 ہزار روپے رکھی گئی ہے وہ 4500 کی جائی تاکہ آباد گاروں کو فائدہ ہو سکے باردانہ مہیا کیا جائے تاکہ گندم سرکاری گوداموں تک پہنچ سکے گزشتہ سال پنجاب سے آنے والے بغیر تصدیق شدہ بیج سے آباد گاورں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے غیر صدیق شدہ بیج کی فروخت پر پابندی لگوائی جائے، پیسٹ تھری بیج فراہم کیا جائے تاکہ ہمارہ ملک کی آمدنی کا ذریعہ بن سکے پانی کا حق ٹیل کا ہے وہ حق سندھ کا ہے ؂اسے کسی بھی صورت میں چھینے نہیں دیں گے میمبران نے کہا کہ ملنے والی معلومات کے مطابق اس سال ہونے والی بارشیں بہت زیادہ ہو گی ہیجس کے سلسلے میں سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے یہ علائقہ سیلاب سے بچ سکے ملیریا سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں سول اسپتال میں ملیریا کی ادویات کی کمی ہیاس مسئلے کو حل کرایا جائے اس شہر کو منشیات سے پاک کیاجائے سندھ حکومت اور ایس ایس پی کی جانب سے یہاں وہ افسران مقرر کیئے جائیں جو منشیات کی لعنت کو روک سکیں اور ہماری نسلیں تباہ ہونے سے بچ سکیں کھاد سبسڈی پر عمل کی کمی اور ناقص بیج کے فروخت ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو بہت تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اس مسئلے کو حل کرایا جائے میمبران نے کہا کہ اسکالر شپ کا فنڈ رکھنا خوش آئیندہ ہے یہ فنڈ غریب، اہل اور مستحق طلبہ کو دیا جائے اجلاس کے دوران میمبران کی جانب سے قرار دادیں منظور کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں