وہاڑی، سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان، ایل پی جی، جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 14 نومبر 2016 16:49

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) وہاڑی شہر میںسوئی گیس کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ شروع سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور LPGگیس ،جلانے کی لکڑی کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ کی وجہ سے شہری پریشان سکول،کالجزجانے والے طلبااورسرکاری ملازمین صبح ناشتہ کئے بغیریاپھربازارسے تیارشدہ ناشتہ خریدکر سکول،کالجزاورڈیوٹی پرجانے پرمجبورسوئی گیس حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ وہاڑی شہراور اضافی آبادیوںمیںصبح کے اوقات میںتقریباًتین گھنٹے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے مہنگائی مافیانے کھلی LPGگیس اورجلانے کی لکڑی کی قیمتوںمیںخودساختہ اضافہ کردیاہے چنددن قبلLPGگیس جوکہ ایک سو روپے کلوفروخت ہورہی تھی اس کی قیمت50روپے فی کلواضافہ کے بعد150روپے فی کلوجبکہ 5سوروپے فی من فروخت ہونے والی ایدھن لکڑی 8سوروپے فی من فروخت ہوناشروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہری شدیدپریشانی کاشکارہیںشہریوںرانامحمدیعقوب،عرفان شاہ،طارق ایوب،حافظ آصف،محمدطیب،فرمان علی،اعظم میو،شیخ محمدرشید،طارق منیر،ماسٹرغلام حسین،محمدرمضان نظامی،شہزادانور،شہباز شیخ،رائومحمدجمیل،چودھری زاہدجاوید،میاںمحمداویس،صوفی تنویراحمد،ملک محمداسلم،معراج دین،ملک عمران،بابرعلی ودیگر کاکہناہے کہ وزیر اعظم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میںکمی کااعلان اس وقت کیاجب بجلی کی کھپت کم ہوجاتی ہے لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈ نگ میںاضافہ کردیاگیاہے اورنمازفجرکے بعدگھروںمیںجیسے ہی ناشتہ کی تیاریاںشروع ہوتی ہیںتوگیس بندکردی جاتی ہے یاپھر پر یشر اتناکم کردیاجاتاہے ناشتہ بناناناممکن ہوجاتاہے اوردوسری طرف لکڑی اورایل پی جی گیس کی اضافہ سے مزیدمشکلات پیداہوچکی ہیں انہوںنے سوئی گیس اعلیٰ حکام سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اورڈی سی اوسے لکڑی اورایل پی جی گیس کی قیمتوںکے خودساختہ اضافہ کرنے والوںکے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں