الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاکھوں کے جرمانہ عا ئد

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:32

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاکھوں کے جرمانہ عا ئد
وہاڑی۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 4لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا ہے۔الیکشن کو شفاف ،آزادانہ اور منصفانہ بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مکمل معاونت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی بلدیاتی نمائندے یا سرکاری ملازم کو جانبداری کا مظاہرہ نہیںکرنے دیا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔ جوبھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جا رہے ہیںان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے۔ کسی سے کوئی جانبداری نہیں برتی جارہی۔الیکشن کو پٴْرامن اورآزادانہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں