خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ہوا، کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے ایک 4 سالہ بچے اور خاتون سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا

Umar Nawaz عمر نواز جمعہ 6 مئی 2022 15:14

خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6 مئی2022ء) خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک حادثہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ہوا، کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے ایک 4 سالہ بچے اور خاتون سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بول نیوز کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی، ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 کچھ عرصہ قبل  جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کئی مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بسوں کے تصادم کا واقعہ خیرپورٹامیوالی کے علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں بسیں بری طرح تباہ ہو گئیں تھیں۔ بتایا گیا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد بہاولپور کے سب سے بڑے وکٹوریہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ کچھ عرصہ قبل شیخوپورہ قلعہ ستارشاہ کے قریب موٹروے پر20 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ٹریفک حادثہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے دھواں پھیلنے کے باعث پیش آیا، زمیندار کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی تھی۔ شیخوپورہ میں موٹروے کے قریب زمیندار نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی ہوئی تھی جس کے باعث موٹروے پر دھواں پھیل گیا۔ شیخوپورہ قلعہ ستارشاہ کے قریب موٹروے پر20 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا تھا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں