وہاڑی،حکمران جماعت سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے اتحاد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے،سیدعارف شاہ

منگل 23 جولائی 2019 23:03

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے اتحاد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے انشاء اللہ سینٹ کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ھو گاپیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں سر پرائز دے گی سلیکٹید حکومت اب چیرمین سینٹ کی سیٹ ختم ہوتے دیکھ کر ناجائز پکڑ دھکڑ کر رہی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ نااھل حکومت کا فوکس سلیکٹیڈ وزیر اعظم کے کپڑوں اور پشاوری چپل پر ہے لیکن غریب عوام کی مہنگائی کی وجہ سے چیخیں نکل رھی ہیی اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن وھاڑی ضلعی جنرل سیکٹری سہیل سرسانہ تھصیل صدر افتخار گجر جنرل سیکٹری مشتاق بلوچ بھی موجود تھے

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں