ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج،ستھرا پنجاب پروگرام، رمضان بازار اور پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں اجلاس منعقد

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج،ستھرا پنجاب پروگرام، رمضان بازار اور پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہواہے، ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راشن بیگز کی ترسیل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ بلدیہ افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کو بھر پور انداز میں جاری رکھیں ،ڈپٹی کمشنر نے 29شعبان تک رمضان بازار فنگشنل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع وہاڑی کو صاف ستھرا بنانا عزم ہے ستھرا پنجاب پروگرام سے ضلع وہاڑی میں صفائی ستھرائی میں واضح بہتری آرہی ہے، بلدیہ عملہ یونین کونسل وار روازنہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے فوڈ ہمپرز کی مستحقین کے گھروں تک بروقت ترسیل جاری رکھیں، ڈسپیچ ٹیمیں فوڈ ہمپرز کے روزانہ کی ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کریں ،فوڈ ہمپرز کی تقسیم کے دوران مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹربلدیہ محمد طیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے منیب احمد ڈوگر، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد احمد،سی او ایم سی علی احمد صابر اور دیگر افسران موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں