ستھرا پنجاب پروگرام کا میاب بنانے کیلئے میونسپل کمیٹیز عملہ روزانہ کی بنیاد پر کام جاری رکھے ہوئے ہے ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعرات 14 مارچ 2024 15:54

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا میاب بنانے کیلئے میونسپل کمیٹیز عملہ روزانہ کی بنیاد پر کام جاری رکھے ہوئے ہے شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں موجود کوڑا کرکٹ اٹھا یا جا رہا ہے آج بلدیہ عملہ نے ملتان روڈ، لڈن روڈ اور پیپلز کالونی میں صفائی ستھرائی کا کام کیا ڈرینج اور سیوریج کی صفائی کی جا رہی ہے سٹریٹ لائٹس بحال کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے رہائشی علاقے صاف ستھرے اور خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں اور اہلیان علاقہ کی طرف سے'' ستھرا پنجاب مہم'' کو سراہا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ آج '' ستھرا پنجاب پروگرام '' کے تحت تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرایا جارہا ہے مین ہولز کو ڈھکن لگائے جا رہے ہیں اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلٹریشن پلانٹ فعال کئے جا رہے ہیں اور فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز کو بروقت تبدیلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہری بھی عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں عوام کا معاونت انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں