پنجاب کی مٹی میں بھائی چارے محبت خلوص ہمدردی کی خوشبو آتی ہے ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعرات 14 مارچ 2024 16:13

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں پنجاب کے یوم ثقافت کے موقع پر آگاہی واک کا انعقادکیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے آگاہی واک کی قیادت کی آگاہی واک میں ضلع بھر کے افسران، ملازمین، سول سوسائٹی، وکلاء، تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی واک کے شرکاء نے پنجاب کا روایتی لباس شلوار قمیض،پگ اور کھُسے پہن کرپنجابی ثقافت کو اجاگر کیا ۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت میں محبت،پیار،خلوص اوربھائی چارے کے خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہے۔ پنجاب کی مٹی سے پیار، محبت، مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے، دنیا بھر میں پنجابی ہر جگہ اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمدمظفر خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے منیب الرحمن ڈوگر اور دیگر محکموں کے افسران نے ریلی میں شرکت کی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں