بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے بجلی چوری سنگین جرم ہے ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ برتی جائے؛ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعرات 4 اپریل 2024 14:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ نادہندگان اور بجلی چوری کے سنگین جرم میں ملوث افراد کو قانون کی سخت گرفت میں لایا جائے، ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ،ایس ای میپکو محمد اشرف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے میپکو کی بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس اورمیپکو نے بجلی چوروں کے خلاف مربوط ایکشن پلان وضع کیا ہے، شہریوں کی طرف سے بھی بجلی چوری کی شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائن نمبرز فعال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرامزید تنگ کیا جائے اور بجلی چوری کے گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے بجلی کنکشنز فوری منقطع کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ چوروں کے خلاف زیر التواء قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، زیرالتواء استغاثوں پر مقدمات درج کئے جائیں اس کے علاوہ تمام متعلقہ محکمے وادارے آپس میں روابط کو یقینی بنائیں اور ایک پیج پر رہ کر کارروائیاں کی جائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع وہاڑی میں میپکو نے 40بلین روپے کی ریکوری یقینی بنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں