عطاء اللہ تارڑ علی پور چھٹہ تھانہ حملہ کیس میں بری

مجھے قید کروانے والا فواد چوہدری آج کہاں ہی اللہ سے رحم مانگنا چاہیے، معاون خصوصی

ہفتہ 11 نومبر 2023 14:44

عطاء اللہ تارڑ علی پور چھٹہ تھانہ حملہ کیس میں بری
وزیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )و وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ علی پور چھٹہ تھانہ حملہ کیس میں بری ہوگئے،وزیر آباد کچہری میں عطاء اللہ تارڑ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت میں پیش ہوئے۔ 25 جولائی 2021 کو درج کیے گئے مقدمے میں بریت کی درخواست پر بحث ہوئی۔

وکلاء کی طرف سے دلائل کے بعد عدالت نے بریت کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ فواد چوہدری اور شیخ رشید کی ایماء پر سوا دو سال پہلے جھوٹا مقدمہ درج ہوا اور گرفتار کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ فواد اور شیخ رشید نے میری گرفتاری پر بیان دیا کہ میں 3 سال باہر نہیں آؤں گا۔ اللہ سے ڈرنا چاہیے اور بڑا بول نہیں بولنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سوا دو سال پیشیاں بھگتیں اور عدالت کا ہر حکم تسلیم کیا۔

قانون کے تمام تقاضوں پر پورا اترا الحمدللہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ مجھے قید کروانے والا فواد چوہدری آج کہاں ہی اللہ سے رحم مانگنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے، اللہ تعالیٰ کے دربار میں سربسجود ہوں، اس پاک ذات نے اپنے حبیب کے صدقے یہ کامیابی عطا کی۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں