فرینڈز فٹ بال کلب کا ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن انتخابات کے حوالے سے اجلاس

منگل 13 فروری 2024 22:51

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے فرینڈز فٹ بال کلب کے سینئر ممبران کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کے سلسلہ میں اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں فرینڈز فٹبال کے سینئر ممبران نوید یونس پاپا، نادر شکیل بھٹی، مبشر اسلم، خاور سلیم، مبارک علی، یاسر بٹ، طیب فنکار، عاصم بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ نوید یونس پاپا نے کہا کہ فٹ بال کھیل کو فروغ دینے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، نئی نسل کو کھیل کے میدانوں تک لے جانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں