جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی سات پر ناقابل شکست قوت بن چکاہے، دلاورخان کاکڑ

اتوار 28 جنوری 2024 20:30

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ،نامزدامیدوار حلقہ پی بی سات خلیل الرحمن دمڑ، نامزدامیدوار این اے 253 نصیر احمد کاکڑ، مولوی نورالحق، مولانا جمیل احمد دوتانی نے الیکشن مہم کے سلسلے میں کان ڈبو، کان بنگلہ، ورچوم، تلری ودیگر مقامات پر عوامی اجتماعات، شمولیتی تقریب، الیکشن سیل آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی سات پر ناقابل شکست قوت بن چکاہے، زیارت جمعیت کا قلعہ تھا اور رہے گا، مخالفین اپنی تمام مالی وسائل استعمال کرنے کے باوجود پریشانی سے دو چار ہے، عوامی قوت نے سابقہ نمائندے کو ریجیکٹ کردیاہے، گزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ نمائندے نے قومی وسائل کو جس طرح بیدردی سے استعمال کیااور عوام کو بغیر کوئی فائدہ پہنچے اربوں روپے ضائع کیئے اس عمل کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوکر ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عوامی خدمت کیلئے پیش پیش ریے گا، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی شمولیت سے ثابت ہوا ہے کہ عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے سابقہ نمائندے نے پورے حلقے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے، ضلع ہرنائی مسائل کو گڑھ بن گیاہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ہرنائی کو تاریکیں میں رکھاگیا تھا۔ ہرنائی کے روڈوں پر سفر کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔ 08 فروری کو جمعیت علماء اسلام زیارت سمیت صوبہ بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں