و* 08 فروری کو جمعیت علمااسلام صوبہ بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی،پارٹی رہنماء

اتوار 28 جنوری 2024 20:25

a زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2024ء) جمعیت علمااسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ،نامزدامیدوار حلقہ پی بی 7 خلیل الرحمن دمڑ، نامزدامیدوار این اے 253 نصیر احمد کاکڑ، مولوی نورالحق،مولانا جمیل احمد دوتانی نے الیکشن مہم کے سلسلے میں کان ڈبو، کان بنگلہ، ورچوم، تلری ودیگر مقامات پر عوامی اجتماعات، شمولیتی تقریب، الیکشن سیل آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمااسلام حلقہ پی بی سات پر ناقابل شکست قوت بن چکی ہے، زیارت جمعیت کا قلعہ تھا اور رہے گا، مخالفین اپنی تمام مالی وسائل استعمال کرنے کے باوجود پریشانی سے دو چار ہے، عوامی قوت نے سابقہ نمائندے کو ریجیکٹ کردیاہے، گزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ نمائندے نے قومی وسائل کو جس طرح بیدردی سے استعمال کیااور عوام کو بغیر کوئی فائدہ پہنچے اربوں روپے ضائع کیئے اس عمل کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علمااسلام کامیاب ہوکر ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عوامی خدمت کیلئے پیش پیش ریے گا، روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی شمولیت سے ثابت ہوا ہے کہ عوام جمعیت علمااسلام کے ساتھ ہے سابقہ نمائندے نے پورے حلقے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے، ضلع ہرنائی مسائل کو گڑھ بن گیاہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ہرنائی کو تاریکیں میں رکھاگیا تھا۔ ہرنائی کے روڈوں پر سفر کرنا خودکشی کے مترادف ہے۔ 08 فروری کو جمعیت علمااسلام زیارت سمیت صوبہ بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں