شہریار خان کو کرکٹ کی سمجھ نہیں ،ْجاوید میانداد

اگرآپ کو میری کارکردگی کا جائزہ لینا ہے تو مشتاق احمد، معین خان، انضمام الحق اور وسیم اکرم سے پوچھیں ،ْ چیئر مین پی سی بی کے بیان پر رد عمل

جمعہ 5 مئی 2017 12:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) پاکستان کے عظیم کھلاڑی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کی جانب سے اپنے خلاف دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں ،ْوہ جھوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد نے کہاکہ اگرآپ کو میری کارکردگی کا جائزہ لینا ہے تو مشتاق احمد، معین خان، انضمام الحق اور وسیم اکرم سے پوچھیں۔سابق کوچ نے کہا کہ میں نے شہریار خان کو کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے کہا تھا اور انھوں نے مجھے مسترد کیا۔
وقت اشاعت : 05/05/2017 - 12:53:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :