پی سی بی کو اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک کرنا ہوگی، وقت کیساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ نیچے کی جانب جارہی ہے ، بھارت کے پاکستان سے آگے نکلنے کی وجہ آئی پی ایل نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے،پی سی بی ڈومیسٹک کر کٹ کی بہتری کیلئے وسیم اکرم ،وقار یونس ، سلیم ملک اور جاوید میانداد سے مشورے لے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی گفتگو

پیر 5 جون 2017 17:23

پی سی بی کو اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک کرنا ہوگی، وقت کیساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ نیچے کی جانب جارہی ہے ، بھارت کے پاکستان سے آگے نکلنے کی وجہ آئی پی ایل نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے،پی سی بی ڈومیسٹک کر کٹ کی بہتری کیلئے وسیم اکرم ،وقار یونس ، سلیم ملک اور جاوید میانداد سے مشورے لے
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ کی بگڑتی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے سارو گنگولی کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، آپ کو وسیم اکرم ،وقار یونس ، سلیم ملک اور جاوید میانداد سے ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے مشورے لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ نیچے کی جانب جارہی ہے ،پاکستان کو اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹھیک کرنا ہوئی کیو ں کہ بھارت کے پاکستان سے آگے نکلنے کی وجہ انڈین پریمیئر لیگ نہیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے ۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکھے گا لیکن اس کے لیے اسے ایک اچھی ٹیم کی ضرورت ہے ، کوئی بھی کپتان اکیلا میچز نہیں جتواتابلکہ اسے اچھی ٹیم درکار ہوتی ہے ۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 17:23:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :