قائداعظم ٹرافی 2017-18ء ،پی سی بی نے آٹھ ریجنز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

تمام ریجنز ہمارے بازو ہیں، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن پی سی بی ہارون رشید

بدھ 6 ستمبر 2017 22:23

قائداعظم ٹرافی 2017-18ء ،پی سی بی نے آٹھ ریجنز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) قائداعظم ٹرافی 2017-18ء کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آٹھ ریجنز کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں آٹھوں ریجنزکی معاونت سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ ان ریجنز میں کراچی ،وہائٹ ، لاہور وائٹ، لاہور بلیو ، راولپنڈی فیصل آباد، اسلام آباد، فاٹا اور پشاور شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کرکٹآپریشن پی سی بی ہارون رشید نے تمام ریجنز پر مکمل اعتما دکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجنز ہمارے بازو ہیں ۔ پکاستان کرکٹ بورڈ انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ دستیاب ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پکاستان نے تاریخی چیمپئنز ٹرافی جیت کر دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا ڈومیسٹک سسٹم امپروومنٹ کی طرف گامزن ہے ۔

اس لئے ہم نے کھلاریوں کے انتخاب کا نیا طریقہ اپنایا ہے۔ جس سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریجنز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا نیا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ جس کے تحت ریجنز نے پہلے بارہ بارہ کھلاریوں کا خود انتخاب کیا جس میں دو دو ابھرتے ہوے کھلاریوں کو شامل کرنا بھی ضروری تھا۔

اور بدھ کیر وز پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں منعقد تقریب میں پی سی بی اور ریجنز کی مشترکہ معاونت سے آٹھ آٹھ مزید کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ راولپنڈی ریجن میں سہیل تنویر، عابد حسن، سعد الطاف ، نذر حسین، عمر وحید، سرور حمید، نوید ملک، مزمل نظام، ندیم سکندر، عطاء اللہ، عمر مسعود، زیشان ملک، بہرام خان، رمیز عالم، شہریار غنی، بابر آغا، حسیب اعظم، طلحہ قریشی، نقی رضا، شہزاد احمد جبکہ اسلام اباد ریجن میں ، عماد وسیم، حسن علی، زوہیب احمد، سرمہ بھٹی ، فیضان ریاض، شہزاد اعظم رانا، حمزہ ندیم عباسی، شاہد یوسف، عابد علی، علی سرفراز، ارسل شیخ ، محمد نقاش، مہدی، بابر رحمن، آفاق رحیم ، فہد اقبال، منیر الرحمن، محمد شاہد، سید مزمل شاہ اور نصیر اللہ محسود شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 06/09/2017 - 22:23:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :