پاکستان سپر لیگ 3 کا دوسرا میچ، شاہد آفریدی کے ناقابل یقین میچ نے کراچی کنگز کی فتح کا امکان روشن کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 فروری 2018 19:33

پاکستان سپر لیگ 3 کا دوسرا میچ، شاہد آفریدی کے ناقابل یقین میچ نے کراچی کنگز کی فتح کا امکان روشن کردیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے میچ کے دوران شاہد آفریدی کے ناقابل یقین میچ نے کراچی کنگز کی فتح کا امکان روشن کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے سلسلے میں دوسرا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئے ہیں۔

80 رنز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 بلے بازوں کی وکٹیں کھو بیٹھی ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ کے بلے باز عمر امین نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی، تاہم کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے باونڈری پر ایک ہاتھ سے عمر امین کا ناقابل یقین کیچ تھام کر اپنی ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کردی ہے۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 19:33:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :