کراچی میں کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

بدھ 21 مارچ 2018 22:38

کراچی میں کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) کراچی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فائنل کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیکل کی سہولیات سے آراستہ ایمبولینس موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کی چیئرپرسن میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گینانی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کے ایم سی کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسزڈاکٹر بیربل گینانی کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کی ہدایت پر24 سے 26 اپریل تک تمام 13 اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو گا۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:38:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :