پاکستان آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ میں ہوا وہ کام جس نے کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل دی

ہفتہ 12 مئی 2018 17:47

پاکستان آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ میں ہوا وہ کام جس نے کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل دی
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان آئرلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ میں ہوا وہ کام جس نے کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل دی۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی دنیا کی 11ویں ٹیم بن گئی ہے۔ آئرلینڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

 تاہم اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز رونما ہونے والے واقعے نے کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ بدل دی۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم کے ٹیسٹ ڈیبیو کا پہلا روز مکمل طور پر بارش کی نظر ہوگیا۔ اس سے قبل کسی بھی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس جون میں آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا، افغانستانی ٹیم آئندہ ماہ 14 جون کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرے گی۔
وقت اشاعت : 12/05/2018 - 17:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :