ایشین گیمز میں پاکستان کا 397 رکنی دستہ شریک ہوگا، 250 مرد، 48 اور 99 آفیشلز 36 ایونٹس کا حصہ بنیں گے

انڈونیشیا کے میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک شیڈول ایشین گیمز کیلئے قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 15 جون 2018 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) ایشین گیمز میں پاکستان کا 397 رکنی دستہ شریک ہوگا، 250 مرد، 48 اور 99 آفیشلز 36 ایونٹس کا حصہ بنیں گے۔انڈونیشیا کے میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک شیڈول ایشین گیمز کیلئے قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی دستہ مجموعی طور پر 36 کھیلوں میں شریک ہوگا جن میں سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے غیر الحاق شدہ 8 کھیل بھی شامل ہیں۔

آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باکسنگ، برج، ایکوسٹرین، فینسنگ، فٹبال، گالف، جمناسٹکس، ہینڈ بال، ہاکی، جوجٹسو، کبڈی، کراٹے، کوراش، پیراگلائیڈنگ، پنکاک سلات، روئنگ، رگبی، سیلنگ، سیپاک ٹاکرا، شوٹنگ، سافٹ ٹینس، سپورٹ کلائمبنگ، اسکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو کے ایونٹس میں قومی پلیئرز شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

قومی دستہ مجموعی طور پر 397 ایتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا، 250 مرد کھلاڑی، 48 خواتین پلیئرز جبکہ99 آفیشلز شامل ہوں گے۔ مینز پلیئرز میں سی181 کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپانسر کرے گا جبکہ 69ذاتی اخراجات پر شرکت کریں گے، خواتین کھلاڑیوں میں 34 پی ایس بی اسپانسرڈ ہوں گی جبکہ 14 ذاتی خرچے پر جائیں گی، اسی طرح 85 آفیشلز پی ایس بی جبکہ 14 سیلف اسپانسرڈ ہوں گے۔ایشین گیمز کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اسپانسرڈ کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے کیمپ عید الفطر کے بعد 20 جون سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سینٹرز میں لگائے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/06/2018 - 12:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :